تازہ ترین

محکمہ صحت شگر کو وزیر پور میں پھیلتی ہوئی اپینڈکس کی بیماری کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں۔ مولاناشکیل احمد مدنی

شگر(پ ر) جید و ممتازمعروف عالم دین ڈاکٹر شکیل احمد مدنی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت شگر کو وزیر پور میں پھیلتی ہوئی اپینڈکس کی بیماری کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اپینڈکس کی بیماری وزیر پور میں گذشتہ دو سالوں سے تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن محکمہ صحت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیںاٹھایا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ بیماری اس سال مزید تیزی سے پھیل رہی ہے۔ محکمہ صحت کی عجیب منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ بیماری وزیر پور میں پھیل رہی ہے جبکہ میڈیکل کیمپ اور آگاہی مہم گلاب پور میں چلارہا ہے۔ جس سے وزیر پور کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ اگر محکمہ صحت شگر واقعی میں اس بیماری کو مزید پھیلانے سے روکنے میں سنجیدہ ہے تو وزیر پور میں آگاہی کیمپ لگائیں اور یہاں فری میڈیکل کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے محکمہ صحت شگر اور بلتستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور وزیر پور میں اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کیا جائے اور اس بیماری کی خاتمے تک وزیر پور آپریشن کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*