تازہ ترین

پختون خواہ میں گلگت بلتستان کے باشندوں کی قتل کے خلاف گلگت میں سول سوسائٹی کا احتجاج۔

گلگت(چیف رپورٹر) فضل ربی اور اس کے خاندان اور بچے سمیت قتل کے خلاف سول سو سائٹی گلگت بلتستان کا احتجاجی ریلی اور مظاہرہ چیف جسٹس اف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ زینب کے قتل پر چیخ و پکار کرنے والے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے خاندان کی بے دردری سے قتل پر خاموش معنی خیز ہے یہ بات سماجی رہنماء عاصم خان نے اتحاد چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ دو ہدہفتوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ابھی تک صوبائی حکومت سمیت کے پی کے حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے ۔دیامر سے تعلق رکھنے والے جوڑے اور ان کے بچے کا قتل عام کیا گیا مگر کے پی کے پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے جبکہ جی بی حکومت بھی مکمل طور پر خاموش ہے انھوں نے ارمی چیف اور چیف جسٹس اف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مقتول خاندان کو انصاف دلایا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*