تازہ ترین

ضلع شگر سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی ماں حکومتی راہ تکتی تکتی ابدی نیند سوگئی.

شگر(عابدشگری)امداد کے منتظر دو بچوں کی ماں صوبائی حکومت اور مخیر حضرات کی راہ تکتی تکتی ابدی دنیا کی راہ لی۔تسر کی خاتون مریضہ سکینہ صوبائی حکومت کی بے حسی کی باعث مناسب علاج نہ ہونے سے انتقال کر گئی ۔ حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت سے درخواست کے باوجود امداد نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شگر تسر سے تعلق رکھنے والی سکینہ بی بی جوکہ عرصہ دراز سے گردے کی مرض میں مبتلا تھی ڈاکٹروں نے گردہ ٹرانسپلانٹ کی تجویز دی تھیں جس کے علاج کے لیے دس سے پندرہ لاکھ کے خطیر رقوم کی ضرورت تھیں حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت سے درخواست کے باوجود امداد نہ مل سکی مقررہ تشخصی رقوم نہ ملنے پر غریب شوہر علاج نہیں کرا سکا اور بلاخر جمعے کی شب ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انتقال کرگئی تاہم ان کے میت کو آبائی گاؤں منتقل کر دی گئی ہے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*